ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد، پولیس کا کریک ڈاؤن، تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

شفیق آباد، پولیس کا کریک ڈاؤن، تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فا ران یا مین :شفیق آباد پولیس کا کریک ڈاون، تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا,گرفتار ملزمان میں اعجاز، قیصر اور راشد شامل ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ، نقد رقم ،موٹر سائیکلوں کے سپئیر پارٹس اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرلیتے تھے ،ملزمان موٹر سائیکل چوری کرتے وقت ماسٹر چابی کا استعمال کرتے،ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی موٹر سائیکل چوری کر کے فروخت کرتے،گرفتار ملزمان میں اعجاز، قیصر اور راشد شامل ہیں، جن کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔