گرم مشروبات پینے سے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ طبی ماہرین کا اہم انکشاف  

گرم مشروبات،غذائی نالی،کینسر،ماہرین،سٹی42
کیپشن: Hot drinks,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرم مشروبات کینسرکا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کو پینے سے گلے کی بیماریاں اور غذائی نالی کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

 برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں گرم مشروبات پینے اور گلے کی بیماریوں کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔ ماہرین نے برطانیہ کے 5 لاکھ مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جنہوں نے گرم مشروبات اور خصوصی طور پر چائے اور کافی پی رکھی تھی اور ان میں کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

  ماہرین نے اس حوالے سے نتیجہ اخذ کیا کہ جو قابل برداشت گرم کافی یا چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں ان افراد میں عام لوگوں کے مقابلے 2.2 فیصد غذائی نالی کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی طرح جو افراد قابل برداشت گرم سے کچھ زائد گرم مشروبات پیتے ہیں ان میں دیگر لوگوں کے مقابلے 5.5 فیصد زائد کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

اگرچہ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ گرم مشروبات اور خصوصی طور پر چائے اور کافی پینے کے گلے کی بیماریوں اور غذائی نالی کے کینسر کے درمیان تعلق ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کتنی مقدار میں گرم کافی یا چائے پینے سے یہ بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ کافی اور گرم چائے پینے سے اور کسی طرح کے کینسر یا بیماری ہونے کے امکانات نہیں ہوتے۔