دکاندار کا سیلاب متاثرین کیلئے ایسا اقدام جو بڑے بڑے نہ کر سکے

دکاندار کا سیلاب متاثرین کیلئے ایسا اقدام جو بڑے بڑے نہ کر سکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی کی سہولت سے محروم سیلاب متاثرین اپنے موبائل فونز کیسے ریچارج کرتے ہیں ؟ 

 سیلاب متاثرین بہت سی سہولیات سے محروم ہیں لیکن موبائل فون کو ریچارج کرنے کی سہولت ابھی بھی موجود ہے۔ کوٹلہ پہلوان کے محمد امین بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود سیلاب متاثرین کے موبائل کی بیٹریاں 100 فیصد کر کے دے رہے ہیں۔ محمد امین کی ایک چھوٹی سی دکان ہے جہاں لوگ کھانے پینے کی اشیا کے لیے تو کم ہی آتے ہیں لیکن موبائل فون کو ریچارج کرانے والوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے۔

  محمد امین کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث وہ اتنے متاثر نہیں ہوئے لیکن اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے اور رابطوں کی بحالی کیلئے حاضر ہیں۔ دکاندار محمد امین چھوٹے سے سولر سسٹم کے تحت سیلاب متاثرین کے موبائل فونز ریچارج کر رہے ہیں لیکن وہ حکومتی اقدامات سے نا خوش ہیں۔ محمد امین نے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کےلئے مشکل اس گھڑی میں مدد کیبھی  اپیل کی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر