ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس

Secretary General Assembly United Nations
کیپشن: Secretary General Assembly United Nations
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات کے دوران انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے۔انہوں نے اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یو این فلیش اپیل کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان سے متعلق کہا ہے کہ سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔