ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ سیریز،اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے حوالے سے این سی او سی کا اہم فیصلہ

پاک نیوزی لینڈ سیریز،اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے حوالے سے این سی او سی کا اہم فیصلہ
کیپشن: Fans will be allowed to watch the Pak New Zealand series at the stadium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   این سی او سی نے پاکستان کی  نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تینوں ون ڈے میچز کے لیے 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔  جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول 5 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق صرف کورونا ویکسین کی  دونوں خوراکیں لگوانے  والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال کے بعد رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔