ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر اجازت تصاویر یا ویڈیو بنانے پر ہوگا کروڑوں روپے جرمانہ

بغیر اجازت تصاویر یا ویڈیو بنانے پر ہوگا کروڑوں روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر یا ویڈیو بنانا قابل مواخذہ جرم قراردیدیا گیا، سعودی عرب نے کہا ہے خلاف ورزی پر  سوا دو کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سکولوں میں طلبہ موبائل لانے کی اجازت کے ساتھ  وارننگ جاری کرتے ہوئے وزارت پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ موبائل کا غلط استعمال، دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت، دوسروں کی تشہیر کرنا، انہیں نفسیاتی اور ذہنی اذیت دینا سائبر کرائم ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ’سرکاری و نجی اداروں، سکولوں یا عوامی مقامات میں  قوانین کی  خلاف ورزی، دوسرے لوگوں کی تصویر یا ویڈیو کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنا جرم ہے۔ایسا کرنے پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہے۔