گٹکا کھانے پر دلہن نے دلہا کو تھپڑ جڑ دیا،ویڈیو وائرل

 گٹکا کھانے پر دلہن نے دلہا کو تھپڑ جڑ دیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بھارت میں ایک شادی کے دوران دلہن  نے دلہا کو  گٹکا   کھانے پر تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارت میں شادیوں کے دوران غیر معمولی واقعات کا پیش آنا اب معمول کی بات بن گئی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک  شادی کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ناراض دلہن کو دلہا اور منڈپ میں موجود پنڈت پر  ہاتھ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناراض نظر  آنے والی دلہن منڈپ میں پنڈت اور  دلہا کے درمیان موجود ہے، دلہن کی جانب سے پہلے پنڈت کو تھپڑ مارا گیا پھر دلہن نے دلہا کی جانب پلٹتے ہوئے اس پر چلانا شروع کر دیا۔پنڈت کی پٹائی لگانے کے بعد دلہن نے گٹکا کھاتے دیکھ کر دلہا کو بھی تھپڑ رسید کر دیا اور اسے گٹکا فوری تھوکنے کاحکم دیا۔جس کے بعد ویڈیو میں دلہا کو منڈپ سے کھڑے ہو کر  شادی میں شریک خواتین کو  ہٹاکر گٹکا تھوکتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔