امریکاجانےکےخواہشمند طلبہ کیلئے خوشخبری

امریکاجانےکےخواہشمند طلبہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکاجانےکےخواہشمند  پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری،کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ   تعلیم سال23-2022 کیلئے اپنی درخواستیں 15سمتبر تک  جمع کراسکتےہیں ۔

کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی ایک سال کا ہائی سکول ایکسچینج پروگرام ہے ، جو امریکی محکمہ  ایجوکیشن اینڈ کلچرل آفیئرزکے زیر اہتمام کرایا جاتا ہے  اور امریکی کونسل برائے بین الاقوامی تعلیم کی سربراہی میں قائم تنظیموں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ 

وہ  پاکستانی طلبہ  جو نہم،دہم یااو لیول میں انرولڈ ہیں  اور15اگست2022تک جن کی عمر15 سے17سال ہو وہ  کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، اس  پروگرام  کیلئےخواتین،غریب  طلبہ  اور سرکاری اسکولوں پڑھنے والے طلبہ درخواست  دے سکتے ہیں۔

کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام میں منتخب ہونیوالے طلبہ کو  رہائش،کھانا ، ہیلتھ انشورنس  اوردیگر سہولیات فراہم  کی جائیں گی ۔کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام  کےذریعے  اب تک 1351 ہائی اسکول کے  پاکستانی طلبہ وظائف حاصل کرچکے ہیں  ، جن کو ایک سال کے لیے امریکہ کے ہائی اسکولز میں جانے کا موقع ملا ہے۔