ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے لاڑی اڈہ کے کیبر حسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے آگاہ کیا کہ لاڑی اڈہ کے قبرستان اور ملحقہ علاقے پر قبضہ گروپ کے ارشاد شاہ اور عابد شاہ نے قبضہ کر لیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے بھی اس قبضہ کا نوٹس نہ لیا اور ڈی سی لاہور نے بھی اس کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جبکہ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کیلئے ڈی سی لاہور کو بھجوائی۔

عدالت کے 13 مئی 2019 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کی جا رہا، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر سماعت آئندہ  ہفتے تک ملتوی کر دی۔   عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظرمیں عدالتی تعطیلات جاری ہیں، اس میں توہین عدالت کی درخواست نہیں سنی جا سکتی۔

Shazia Bashir

Content Writer