ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یک زبان ہوگئی

پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یک زبان ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42)نامنظور نامنظور بھارتی مظالم نامنظور، کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیروں پر ہونے والے مظالم کیخلاف پوری قوم یک زبان ہوگئی، کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے پاکستانی عوام سڑکوں پر نکل آئی، کشمیر بنے گاپاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضائیں گونج اُٹھیں۔

کب ختم ہوگی تیری بے شرمی کشمیر میں لکھی تیری بربادی

ہے بزدل آخر کیا تیری اوقات ہے تو نے دکھلا دی

وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر  پاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیےگھروں سے باہر نکل آئے، کشمیریوں سے اظہاریکجہتی میں پوراپاکستان  12 بجے ساکت ہوگیا، پاکستان کےتمام ٹریفک سگنلز دوپہر 12بجے 5منٹ کیلئے بند کر دیئے گئے، ریل ٹریفک بھی ایک منٹ کیلئے روک کر بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کی توجہ مبذول کروائی گی،  پاکستان اور کشمیر کے ترانے اورسائرن بجائےگئے، لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیوں، اجتماعات اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم اور کشمیری جھنڈوں کی بہار اتر آئی ۔

سٹی نیوز نیٹ ورک بھی کشمیریوں کےساتھ ہم آواز بن گیا،  وزیراعظم کی اپیل پر سٹی نیوز نیٹ ورک کے ملازم دفاتر سے باہر نکل آئے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا،  ادارے کے ملازمین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کےنعرے  لگائے۔

مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے:  وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم نے  پارلیمنٹ کے باہر یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پیغام دنیا میں جائے گا  کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہم ساتھ کھڑے ہیں،  مودی کو سمجھنے کے لیے آر ایس ایس کا نظریہ سمجھنا ہوگا،آر ایس ایس کی بنیاد مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے،آر ایس ایس بھی دیگر مذاہب کو برابری کا حق نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے اگر آزاد کشمیر میں کوئی ڈرامہ کیا تو اینٹ کاجواب پتھرسے دیں گے، ہماری فوج تیارہے،آزاد کشمیر پرآنچ  نہیں آنے دیں گے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف دنیا میں مہم چلائیں گے، اگر دنیا کشمیریوں کیلئے نہیں کھڑی ہوگی تو اس کے اثرات تمام دنیا پر پڑیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ  کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا،آر ایس ایس کا نظریہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں دیگر مذاہب کیلئےبھی برا ہے،آر ایس ایس کسی کو نہیں مانتے صرف ہندوتوا اور ہندو کو مانتے ہیں،آر ایس ایس کے نظریے نے بھارت پر قبضہ کرلیا ہے،آر ایس ایس کے ہی ممبر نے گاندھی کو قتل کیا تھا۔

وہ کہتے ہیں آزادی کو ایک خواب ہی سمجھو

ہم کہتے ہیں ہر خواب کی ایک ہوتی ہے تعبیر

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 12بجے کے دوران ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل کردیا، کراچی ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس سے اس دوران کسی پرواز نے اُڑان نہیں بھری۔

کشمیر تیرا حسن ہوا درد کی تصویر

آنسو ہیں تیری آنکھ میں پیروں میں  زنجیر

وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیصل چوک میں مظاہرہ کیا گیا ، جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی کابینہ اور پنجاب اسمبلی کے اراکین سمیت اعلیٰ افسران  نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانا کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت جان لے کہ مقبوضہ میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کرکے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم وبربریت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،آج دنیا کو بتانا ہے پورے عزم کے ساتھ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کشمیری عوام بھارتی تسلط سے جلد آزاد ہوں گے،کشمیری عوام کی آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے

یارانِ جہاں کہتےہیں کہ کشمیر ہے جنت

جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی

واضح رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف جمعہ کو دوپہر بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک پوری قوم باہر نکلے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرے۔

Sughra Afzal

Content Writer