سٹی 42:یوٹیلیٹی سٹورز 25 ارب کے خسارے میں دب گئے، متبادل انتظام کے بغیرنئی حکومت کا سٹورزبند کرنےکا فیصلہ، مہنگائی میں پسے شہریوں کو ملنے والی سبسڈی پرسوالیہ نشان، 14 ہزار سرکاری ملازمین کے مستقبل پر بھی تالے لگنے کاخدشہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو خریداری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری بند ہونے کے باعث لوگوں کو اشیا کی دستیابی بند ہوجائے گی ۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا یہ پہلا قدم ہے جس کے بعد مرحلہ وار اس ادارے کو ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے باعث 14 ہزار ملازمین کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ہے۔