ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، ویزہ فراڈ میں ملوث شخص گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، ویزہ فراڈ میں ملوث شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران ویزہ فراڈ میں ملوث شخص گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیرونِ ملک روزگار کے نام پر شہریوں سے فراڈ کیا تھا ۔ملزم ناصر محمود نے شہری محمد راسخ سے اس کے بھائی اسد علی اور کزن محسن خان کو پرتگال بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ روپے نقد اور بینک کے ذریعے وصول کیے۔ ملزم نہ تو پرتگال کا ورک ویزا فراہم کر سکا اور نہ ہی وصول کی گئی رقم واپس کی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18، 22 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔