ویب ڈیسک : اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، 5 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
اے این ایف کے مطابق کاروائیوں میں 1 کروڑ 10لاکھ سے زائد مالیت کی88.8 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
ہری پور میں کالج کے قریب رکشہ سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
علاوہ ازیں تربت ویلی ڈسٹرکٹ کیچ کے قریب گاڑی سے 72 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔
سی پیک روڈ ڈسٹرکٹ واشک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 7 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔
سیال موڑ ٹول پلازہ سرگودھا کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 3 کلوگرام ہیروئن،2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ اسکے علاوہ کے کے ایچ روڈ ہری پور کے قریب ایک اور کاروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ۔