طاہر جمیل: شہر کے مختلف علاقوں میں طویل بجلی بندش معمول بنتی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق لالہ زار، الحافظ ٹاؤن اور سبزہ زار سمیت گردونواح میں بجلی کی مسلسل بندش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں گزشتہ تین گھنٹوں سے بجلی غائب ہے، جس کے باعث شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود لیسکو کی جانب سے تاحال بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔