ذاہد چودھری: لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور شہر میں مزید تین افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 36 سالہ سمیرا، 27 سالہ شفاقت علی اور 30 سالہ شان علی شامل ہیں، جنہیں علاج کے لیے میو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال شہر میں منکی پاکس کے کیسز کی مجموعی تعداد 36 ہو چکی ہے، جبکہ یہ مرض ایک سے دوسرے شہری میں منتقل ہونے لگا ہے جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صورتحال کے پیش نظر یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ محکمہ صحت اب تک منکی پاکس کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکنے میں کیوں ناکام رہا، جبکہ ماہرین احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔