ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لاہور میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق  لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب 2400 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ این پی سی سی سے فراہمی تقریباً 2280 میگاواٹ ہو رہی ہے، جس کے باعث سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق پیدا ہو گیا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہائی لائن لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، جہاں 2 سے 4 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام سسٹم کو مستحکم رکھنے اور نقصانات کم کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، خصوصاً شدید گرمی میں بجلی کی بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا منصفانہ شیڈول جاری کیا جائے اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام صارفین کو ریلیف مل سکے۔