ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوگئی

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ایرانی کرنسی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں 18 لاکھ فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں ایرانی ریال کی قدر میں آنے والی یہ کمی ملک میں مہنگائی کو مزید بڑھا سکتی ہے، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ چھ ہفتوں کی لڑائی کے دوران جمع ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی طلب اب کھلی منڈی میں ظاہر ہو رہی ہے۔
ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی نے معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی ترسیل روک کر یا ضبط کر کے آمدنی اور زرمبادلہ کے ایک اہم ذریعے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایرانی انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث تہران کو سٹیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات معطل کرنا پڑیں جو زرِمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ تھیں۔

ایرانی مرکزی بینک کے مطابق 20 مارچ سے 20 اپریل تک کے عرصے میں مہنگائی کی شرح 65.8 فیصد رہی،2025ء میں ایرانی کرنسی کی قدر تقریباً 70 فیصد تک گر گئی تھی، جس نے ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کو جنم دیاتھا۔