ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندر کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف

 پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندر کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف

سٹی 42: لاہور قلندر نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 
لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 209 رنز سکور کئے۔ لاہور قلندر کے سیم بلینگ نے 38 اور سکندر رضا نے 39 رنز سکور کئے۔
لاہور قلندر کے فخر زمان نے 44 ڈیرل مچل نے 28 رنز سکور کئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر  نے دو،دو جبکہ بین دارویش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

لاہور قلندرز کے اوپنر رضوان آج 44 رنز کی اننگز کھیل کر گئے۔ انہوں نے دو چھکے ور پانچ چوکے لگائے۔

سیم بلنگز نے مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ بلنگز نے 4 چھکے لگائے اور ایک چوکا مارا، 17 بالز سے  38 رنز بنائے۔

سکندر رضا نے  19 بالز سے 39 رنز بنانے کے لئے  3 چھکے اور 3 چوکے مارے۔   

ڈیرل مچل نے  18 گیندوں سے 28 رنز بنائے۔ 

نعیم نے  22 گیندوں سے 26 رنز بنائے۔ انہوں نے چوکوں کی ہیٹ ٹرک کھیلی۔

عبداللہ شفیق  17  بالز سے 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔