ویب ڈیسک : سندھ میں پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا گیا، یہ عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی کی جانب اہم قدم ہے۔
سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار، سفر کو محفوظ بنانا، اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا، انہوں نے لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم ہے۔