سٹی 42 : امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسحاق ڈار نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نے تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطہ میں رہے گا۔