سٹی 42 : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 281.02 روپے سے کم ہوکر 280.97 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے مہنگا ہوکر 282.90 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 72 پیسے اضافے سے 322.63 روپے، برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے اضافے سے 379.92 روپے، سعودی ریال 6 پیسے مہنگا ہوکر 75.69 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 11 پیسے کمی سے 77.09 روپے کا ہوگیا ۔