سٹی 42: پی ایس ایل 10؛کل پی ایس ایل کے2میچزہونگے
ٹورنامنٹ کا20واں میچ ملتان سلطانزاورکراچی کنگزکےدرمیان سہ پہر3بجےشروع ہوگاجبکہ رات8بجےلاہورقلندرزکا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسےہوگا
آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ پراورفیزیکل ٹکٹ ٹی سی ایس ایکسپریس سنٹرپردستیاب ہیں ، یکم مئی کو شائقین کی سہولت کیلئےپی سی بی نےدرج ذیل انتظامات کررکھےہیں
شائقین کو دھوپ سے بچنے کیلئےسٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی،تمام انکلوژرمیں واٹرکولرزدستیاب ہونگے تاکہ شائقین میچ میں تازہ دم رہ سکیں،شائقین براہ راست سورج کی روشنی سےتحفظ کیلئےہیٹ اورکیپ لےکرآئیں،شائقین کوٹھنڈااورہائیڈریٹڈرہنےمیں مددکیلئےلیمونیڈکےخصوصی سٹال دستیاب ہونگے،میچ کے دن صحت و تندرستی کے تحفظ کیلئے پی سی بی کی ضروری ہدایات جاری کردی گئیں
پی سی بی نے ہدایات میں کہا باقاعدگی سے کافی مقدار میں پانی پئیں، چاہے آپ کو پیاس نہ لگے،ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں ،اپنے سر اور چہرے کو دھوپ سے بچانے کیلئےٹوپیاں پہنیں،
Stay tuned with 24 News HD Android App