ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی بقاء کی جنگ پاک فوج کیساتھ مل کر لڑیں گی؛ سردار سلیم حیدر

تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی بقاء کی جنگ پاک فوج کیساتھ مل کر لڑیں گی؛ سردار سلیم حیدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردوں کو بھارت کی جانب سے مختلف اکاؤنٹس میں رقوم کی فراہمی کا نوٹس لے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ایک جدید ایٹمی پاور ہے، جس کا خوف مودی کو سونے نہیں دیتا، انڈین آرمی پاکستان میں دہشت گردی کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں، کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔  تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی بقاء کی جنگ پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑیں گی۔