ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ناکہ جات پر سخت نگرانی، اشتہاری اور مفرور گرفتار

لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ناکہ جات پر سخت نگرانی، اشتہاری اور مفرور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایس پی موبائلز ارسلان زاہد  کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت موبائلز سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورت میں سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

ایس پی موبائلز کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے جہاں متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جدید پولیس گیجٹس اور آرٹیکلز کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 11 ہزار 399 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جس دوران 2 اشتہاری ملزمان اور 3 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔

اسی مدت میں 3100 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چیک کی گئیں جبکہ سیاہ شیشوں اور نیلی بتی والی 111 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔