ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز شدید مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا، 100 انڈیکس 1797 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 113,074 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل دکھائی دیا جس کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھا اور مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی۔ گزشتہ روز بھی ابتدائی سیشن میں مندی دیکھی گئی تھی تاہم اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔
مارکیٹ میں حالیہ مندی کی وجہ معاشی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے جس نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 97 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔