سٹی42: پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ، 7 سینئر سکیل اسٹینوگرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو مکمل میرٹ، سینیارٹی اور قواعد و ضوابط کو مدِنظر رکھتے ہوئے پروموشن دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ریکارڈ 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو پروموشن دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکردگی، قابلیت اور سینیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کا یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق محکمانہ ترقی نہ صرف افسران کے کیریئر میں اہم سنگ میل ہے بلکہ یہ ان پر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کا بھی عکاس ہے۔