ملک رحمان: ضلع چارسدہ کے پولیس اسٹیشن سٹی کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک موٹر کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جاں بحق پولیس اہلکار اور زخمی شہری کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔