قیصر کھوکھر: حکومت پاکستان نے یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی 2025 (بدھ) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم مئی کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب یوم مزدور کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی تمام ماتحت عدالتیں بھی یکم مئی کو بند رہیں گی۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تعطیل کا فیصلہ سالانہ عدالتی کیلنڈر کے مطابق کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ججز، بار ایسوسی ایشنز اور متعلقہ عدالتی عملے کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہر سال یکم مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف میں "یوم مزدور" منایا جاتا ہے۔