ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10: کونسی ٹیم کے کتنے پوائنٹس ہوگئے؟

پی ایس ایل 10: کونسی ٹیم کے کتنے پوائنٹس ہوگئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

گزشتہ روز  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 17 اوور میں 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا اور 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6،6 میچز کھیل کر 3،3 میں کامیابیوں کے بعد بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔