ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے وفاق سے بڑامطالبہ کردیا

LDA demand
کیپشن: LDA demand
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :ایل ڈی اےکا وفاق سے11ارب 60 کروڑ سےزائد لاگت کےلاہورشہرکےچارمنصوبےپبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت آئندہ مالی سال22-2021 کےبجٹ  میں شامل کرنے کی استدعا ، رواں مالی سال میں ڈراپ ہونےوالا ڈھائی ارب کی لاگت کامنصوبہ کریم بلاک انڈر پاس اورفلائی اوور بھی شامل ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سےوفاق سے11ارب 60 کروڑ سےزائد لاگت کےلاہورشہرکےچارمنصوبوں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت آئندہ مالی سال22-2021 کےبجٹ  میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس میں  ڈراپ ہونیوالا اڑھائی ارب کی لاگت کا منصوبہ کریم بلاک انڈر پاس،فلائی اوور شامل ہے۔
 تفصیلات کےمطابق5ارب کی لاگت سےایکسپوسنٹرتارنگ روڈ فیز ون سٹرکچرپلان روڈ،68کروڑ کی لاگت سےسگیاں روڈکی بحالی کامنصوبہ اور3ارب 30کروڑ کی لاگت سے ایکسپو تاخیابان جناح کی سٹرکچر پلان روڈ  اورکریم بلاک فلائی اوور انڈر پاس کو بھی آئندہ مالی سال کےبجٹ میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔چیف انجنئیر ایل ڈی اے کی جانب سے پی سی ون پی اینڈڈی کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔