کورونا وائرس:کارکردگی میں پنجاب بازی لے گیا

کورونا وائرس:کارکردگی میں پنجاب بازی لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پنجاب نے بہترین کارکردگی میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا، پنجاب حکومت کے بارے آئی آر آئی ایس کا سروے
پنجاب حکومت نے سروے رپورٹ جاری کردی ،بہترین کارکردگی کے کریڈٹ میں سیکرٹری صحت کپٹن ریٹائرڈ عثمان سرفہرست ہیں۔


آئی آر آئی ایس کے تازہ ترین سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کو عوام نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ عوامی سروے کے مطابق 48 فیصد لوگوں کے مطابق پنجاب حکومت اپنی حکمت عملی کے تحت لوگوں سے مسلسل رابطہ رکھنے میں تمام صوبوں میں سب سے آگے رہی ۔


اپریل میں ہونے والے اس سروے کے مطابق سندھ کو 39 فیصد، کے پی کو 12 اور بلوچستان حکومت کو کمیونیکیشن کے حوالے سے 1 فیصد ووٹ ملے،سروے میں 47 فیصد لوگوں کی رائے کے مطابق پنجاب حکومت نے کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے اپریل میں باقی صوبوں کی نسبت بہترین و موثر کارکردگی دکھائی جبکہ سروے کے مطابق، سندھ، کے پی اور بلوچستان کو 40، 12 اور 1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے-


سروے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کارکردگی کو 70 فیصد عوام نے تسلی بخش قرار دیا -


آئی آر آئی ایس کی جانب سے کرائے جانے والے اس سروے میں پاکستان کے دس بڑے شہروں کو شامل کیا گیا، اور رزلٹس کے مطابق پنجاب کے لئے عوامی رائے میں اپریل میں مارچ کے مقابلے نمایاں بہتری آئی - پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی کا سہرا سیکرٹری صحت کیپٹن( ریٹائرڈ ) محمد عثمان کے سر پر سجتا ہے جنہوں نے بہتر حکمت عملی سے صوبے کو بہترین کارکردگی کی صف میں لا کھڑا کیا- 

یاد رہے ملک میں  کورونا وائرس سے  اب تک   ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15759 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 103 اور سندھ میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔  کورونا وائرس کے اس پھیلائو کوروکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer