ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان 4 مئی کو لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان 4 مئی کو لاہور آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور، وزیراعظم عمران خان 4 مئی کو لاہور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی اوکاڑہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شاہی قلعہ کی دیوار اور شاہی باورچی خانے کی بحالی کے کام کا معائنہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔