علی ساہی:ایڈیشنل سیشن جج کاکوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کا دورہ، معمولی جرائم میں ملوث 64 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔سپرنٹنڈنٹس جیل کو کم عمرقیدیوں کی شکایات فوری دورکرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شاہد نذیراور جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری اشتیاق کے کیمپ جیل کے دور ے کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل منیراصغر بھی موجودتھے۔ معمولی جرائم میں ملوث 57 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ جبکہ کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل اعجازاصغرنے بریفنگ دی۔
معمولی جرائم میں ملوث 7 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نےدونوں جیلوں کی بیرکس، کچن اور ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔سپرنٹنڈنٹس جیل کو کم عمرقیدیوں کی شکایات فوری دورکرنے کا حکم بھی دیا گیا۔