یونیورسٹی آف لاہور میں آٹھویں کانووکیشن کا اہتمام

 یونیورسٹی آف لاہور میں آٹھویں کانووکیشن کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یونیورسٹی آف لاہور میں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا، کانووکیشن میں 6000  طلباوطالبات میں ڈگریاں ، گولڈ میڈلز اور ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی نجی یونیورسٹی دی یونیورسٹی آف لاہور کا آٹھواں  کانووکیشن یونیورسٹی مین کیمپس ڈیفنس روڈ پر منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر طلباوطلبات میں 6000سے زائد ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ کے مطابق حالیہ کانووکیشن  کے بعد یونیورسٹی آف لاہور  ایلومینائی کی تعداد 27000 سے زائد ہے جبکہ موجودہ طلباو طالبات کی تعداد 37500 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات2018، جماعت اسلامی نے امیدواروں کے نام جاری کردئیے

اس پر وقار تقریب میں صوبائی منسٹر برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن علی رضا گیلانی بطور مہمان خصوصی آئے۔انھوں نے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔  صوبائی منسٹر برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے سب بچوں کو مبارکباد دی اور مزید آگر بڑھنے کا کہا ۔ انھوں نے دنیاوی فکر کرنے کے ساتھ ساتھ دینی فکر کرنے کی بھی تلقین کی ،دنیاوی ڈگریاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی ڈگریاں بھی حاصل کریں،  پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی تلقین کی ۔ انھو ں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے باقی ممالک سے بہتر ہے اور یونیورسٹی آف لاہور دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ دس غیر ملکی یونیورسٹیز اور کالجوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو پاکستان میں آ  کر اپنے کیمپس بنائیں گے۔

تقریب میں چئیرمین بورڈ آف گورنر اویس اے رؤف ،ڈ ائریکٹر ڈاکٹر مجاہدکامران، ممبر بورڈ آف گورنر بریگیڈیر ریٹائرڈ  عجائب شامل تھے جبکہ سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی شرکت کی۔ 

اس موقع پر چئیرمین بورڈ آف گورنریونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نے کہا کہ یونیورسٹی نے 1999 میں تعلیم و تدریس کا سفر شروع کیا ۔ اپنے تعلیم اور اعلی سطحی ریسرچ کی بنا پر اہم مقام حاصل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کے سٹوڈنٹس کو گلوبل گریجوایٹس کا نام دیا جو کہ پاکستان میں رہ کر امریکہ اور یورپ جیسی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اویس رؤف نے آنے والے سب مہمانوں  کا شکریہ ادا کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔