ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

 فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدر ٹرمپ نے کہا امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگاؤں گا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فلم سازی کا کاروبار دوسرے ممالک نے چھین لیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگاؤں گا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ شمالی کیرولینا نے فرنیچر کا کاروبار چین اور دیگر ممالک کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔ میں ہر اس ملک کی کمپنی پر بھی ٹیرف لگاؤں گا جو امریکا میں فرنیچر نہیں بناتی۔