سٹی 42: 9 سال میں سرکاری قرضےمیں 60 ہزار 800 ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنےآگئیں ،صرف گذشتہ 3 سال کےدوران سرکاری قرضہ31 ہزار 200 ارب روپے بڑھ گیا
رپورٹ وزارت خزانہ کے مطابق جون2018 سےجون 2022 تک سرکاری قرضےمیں 24 ہزار900 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جون 2025 تک مجموعی سرکاری قرضےکاحجم80 ہزار500ارب روپے رہا۔
اس میں مقامی سرکاری قرضہ 54 ہزار500 ارب،غیرملکی قرضہ 26 ہزار ارب روپے تھا،جون 2016 تک مجموعی سرکاری قرضہ19 ہزار700 ارب روپے تھا۔
اس میں مقامی 13ہزار600 ارب،غیرملکی سرکاری قرضہ6 ہزار100 ارب روپے تھا۔جون 2017 تک مجموعی سرکاری قرضہ 21 ہزار 400 ارب روپے تھا۔
جون 2018 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 24 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا۔جون 2019 تک مجموعی سرکاری قرضے کاحجم 32 ہزار700 ارب روپے تھا،جون 2020 تک سرکاری قرضہ 36 ہزار 400 ارب روپے رکارڈ کیا گیا تھا۔
جون 2021 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 39 ہزار 900 ارب روپے ہوا تھا۔سرکاری قرضہ جون 2022 تک 49 ہزار 200 ارب روپے تھا،جون 2023 تک سرکاری قرضے کا حجم62 ہزار 900 ارب روپے تھا،جون 2024 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 71 ہزار200 ارب روپے ہوگیا تھا۔