سٹی 42: چاولوں کی قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی کردی گئی ۔
ملتان میں سیلہ کائنات اور کچی کائنات چاول 25 روپے فی کلو اور 1 ہزار روپے من مہنگا ہو گیا ۔
سیلہ کائنات چاول 13 ہزار 600 اور کچی کائنات چاول 14 ہزار روپے من ہوگئے ،سیلہ کائنات چاول 340 روپے اور کچی کائنات چاول 360 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔
دوکاندار کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے چاول کی فصل متاثر ہوئی ہے، پرانا چاول لوگوں نے اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے اور بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔