ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرشنگ سیزن کے ساتھ چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کاامکان

کرشنگ سیزن کے ساتھ چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسیم افتخار:چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سےحکومت متحرک ہوگئی اور نومبر کے وسط سے شروع ہونے والے کرشنگ سیزن کے ساتھ چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ 
آل پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کے آغاز کے بعد چینی کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے، ہول سیل میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے۔
اس وقت کراچی کی مشہور تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی 174 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے ہول سیل ریٹ 174 روپے اور ریٹیل ریٹ 177 روپے مقرر کیا گیا ہے،تاہم حقیقت یہ ہے کہ کئی دکانوں پر چینی اب بھی 180 روپے فی کلو یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جو سرکاری نرخ سے واضح انحراف ہے۔

شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی کی وجہ سے چینی خریدنابھی مشکل ہورہا ہے،چینی کی قیمت میں ممکنہ کمی کی خبریں عوام کے لیے کسی راحت سے کم نہیں، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی مارکیٹ میں ریلیف نظر آئے گا یا پھر یہ صرف دعوؤں تک محدود رہے گا۔