ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت، ایس پی، سی سی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب

شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت، ایس پی، سی سی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں شہری علی رضا کی بازیابی کی درخواست پر سماعت، عدالت نے ایس پی، سی سی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری علی رضا کی بازیابی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس چوہدری سلطان محمود نے شہری غلام حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ علی رضا کو لاپتہ ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں، لیکن پولیس تاحال اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں درخواستگزار کے بیٹے کو کسی مبینہ پولیس مقابلے میں قتل نہ کر دیا جائے۔ عدالت نے معاملے پرایس پی سی سی ڈی سے جواب طلب کر لیا اور ریمارکس دیئے کہ متعلقہ حکام شہری کی بازیابی کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer