ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو :ڈکیتی مزاحمت پر گھر کے دروازے پر بچوں کیساتھ کھڑا شہری  قتل 

ویڈیو :ڈکیتی مزاحمت پر گھر کے دروازے پر بچوں کیساتھ کھڑا شہری  قتل 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اورنگی ٹاؤن میں گھر کے دروازے پر  کھڑے شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر  فائرنگ کرکے  قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں ڈکیتی کے دوران معمولی مزاحمت پر ایک شخص کو  بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا جس کی شناخت سجاد شوکت کے نام سے ہوئی۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا گیا کہ شہری بچوں کے ساتھ گھر کے دروازے پرکھڑا تھا جس دوران موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان شہری کے پاس آکر رکے، شہری نے حملہ آورکو دیکھ کر معمولی مزاحمت کی جس  پرملزمان نے اسے بچوں کے سامنے گولی ماردی۔

قتل کے واقعے کے وقت ایک بچہ مقتول کی گود میں اور دوسرا ساتھ کھڑا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔