ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کا وسطی غزہ میں اسرائیلی حملےکےبعد 2یرغمالیوں سے رابطہ منقطع

Hamas Military wing, Central Gaza, Hamas Hostages,
کیپشن: ہفتہ 27 ستمبر 2025 کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد غزہ شہر سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (فوٹو: فاتی ابراہیم/Flash90)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حماس کے عسکری ونگ نے اعلان کیا ہے کہ "گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ شہر کے صابرہ اور تل الحوا  میں فوجی کارروائیوں اور پرتشدد حملوں کی وجہ سے ان کا دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔"

اپنے بیان میں، حماس کے ملٹری ونگ نے مطالبہ کیا ہے کہ IDF "اسٹریٹ نمبر8  (غزہ شہر کی ایک سڑک) کے جنوب کی طرف پیچھے ہٹ جائے اور آج شام 6 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے فضائی حملے روکے تاکہ (اس خاص علاقے میں موجود) قیدیوں (یرغمالیوں) کو نکالنے کی کوشش کی جا سکے۔"

بیان میں یرغمالیوں کے صحیح مقام کا واضح اشارہ  غیر معمولی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ دونوں مغویوں کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی میڈیا ان کے نام شائع نہ کرے۔