ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب، کریک ڈاون کی تیاری

Foreign Currency illegal hording, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب ہو گئی، کریک ڈاون کی تیاری کر لی گئی۔

 ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرست مرتب کر لی ہے، غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کی  فہرست میں 50 نام شامل ہیں، ایف آئی اے حساس اداروں کی نشاندہی پر ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حساس ادارے کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی معاونت کریں گے، کریک ڈاؤن ٹیم کی سر براہی حساس ادارے کا افسر کرے گا، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے  نے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔