محسن نقوی کا بڑا اقدام، لاہور کی تحصیلیں 6 سے بڑھا کر 9، دو ڈپٹی کمشنر کام کریں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور کے عوام کو تحصیلوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ ڈپٹی کمشنروں کی تعداد بھی ایک سے بڑھا کر دو کی جائے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جمعہ کے روز اپنی کابینہ کے ہمراہ سروسز ہسپتال آمد کا دورہ کیا، ماڈل وارڈ اور ماڈل روم کا معائنہ کیا۔ ماڈل کوریڈور، نرسنگ کاؤنٹر، وارڈ اور روم میں لگائی ٹائلز اور ونڈوز کا مشاہدہ کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی 6 تحصیلوں کی تعداد بڑھا کر 9 تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہورمیں ایک کی بجائے 2 ڈپٹی کمشنر تعینات کرنےکے حوالے سے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

 ملک میں پھیلی آشوب چشم کی بیماری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آشوب چشم کا انجکشن اسکینڈل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اس سے بچاؤ کیلئے پوری کوششیں کر رہے ہیں۔