ایف آئی اے کراچی نےہنڈی گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کرلئے، ہزاروں ڈالر برآمد

Karachi FIA, Hundi gang busted, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئےحوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران  ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی عمران ریاض کی نگرانی میں ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر  رمادا پلازہ سے ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کام میں ملوث منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں خرم، اسامہ، فرقان احمد، محمد افضل اور محمد علی شامل ہیں۔

ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ان کے قبضہ سے 8000 امریکی ڈالر اور  ایک کار برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سےمتعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔