عمرہ کے نام پر خواتین و بچوں سمیت بھکاریوں کا گروہ روانگی سے قبل گرفتار

عمرہ کے نام پر خواتین و بچوں سمیت بھکاریوں کا گروہ روانگی سے قبل گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمرہ کے نام پر   بھکاریوں کا گروہ سعودی عرب روانگی سے قبل گرفتار کرلیا گیا، جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ایک کارروائی کے دوران عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنےو الا بھکاریوں کا گروہ گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق بھکاریوں کے گروہ میں بچے بھی شامل ہیں ۔ایف آئی اے امیگریشن نے تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ نورو نامی ایجنٹ انہیں سعودی عرب لے کر جاتا اور ان سے بھیک منگواتا ہے۔ گرفتار افراد میں 8 خواتین، 4 مرد اور4 بچے شامل ہیں، جن کا تعلق کسووال سے ہے

ملتان ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے بعد گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer