نوابشاہ میں ملزموں کی گرفتاری کےدوران انکاونٹر، 4 افراد ملزمان ہلاک، 5 شدید زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ کے نواحی گاؤ ں ماڑی جلبانی میں ملزموں اور قانون نافذ کرنے والے ادارہ کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 5  افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو اہلکار اس واقعہ میں زخمی ہو گئے۔

 نوابشاہ کے نواحی گاؤں ماڑی جلبانی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گاؤں والوں کی جانب سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر فائرنگ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

 ایس ایس پی شہید بینظرآباد حیدر رضا کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی، جس میں مزاحمت پر 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے اور جوابی کاروائی میں ہلاکتیں ہوئیں۔