لاہور میں بادلوں کا بسیرا، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور میں بادلوں کا بسیرا، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) شہر میں کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں سےموسم خوشگوار ہوگیا ،رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے سے موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کا موسم سہانا ہو گیا ہے، خوبصورت موسم نے لاہوریوں کے لیے اتوار کی چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 اور کم سے کم 22   ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہےجبکہ ہوا میں  نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوائیں14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ماہرین موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اپر پنجاب سمیت لاہور کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer