3 بڑے ہسپتال امراض قلب کے علاج کی سہولت سے محروم

 3 بڑے ہسپتال امراض قلب کے علاج کی سہولت سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں، لیکن شہر کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں شعبہ کارڈیالوجی ہی موجود نہیں، حکومت سے بار بار استدعا کے باوجود سروسز اور جنرل ہسپتال میں امراض قلب کا علاج نہ مل سکا۔

 گنگارام ہسپتال میں برائے نام وارڈ تو موجود لیکن اینجیوگرافی کی سہولت ناپید ہے، آج 29 ستمبر کو دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن منایا جارہا ہے،طبی ماہرین کے مطابق امراض قلب سے شرح اموات دیگر تمام بیماریوں کے مقابلے میں زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود لاہور میں اب بھی تین بڑے ٹیچنگ ہسپتال امراض قلب کے علاج کی سہولت سے ہی محروم ہیں۔

 جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں متعدد بار استدعا کے باوجود حکومت نے کارڈیالوجی کے شعبے قائم نہیں کئے، جس سے دل کی بیماریوں کی تشخیص ہی ممکن نہیں ہے نہ ہی علاج فراہم کیا جاسکتا ہے، تینوں بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں دل کی بیماریوں کا علاج میسر نہ ہونے کی وجہ سے ان ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میڈیکل کالجز سے منسلک ان بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں شعبہ کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری کا نہ ہونا حیران کن ہے.

Sughra Afzal

Content Writer