( جمال الدین)وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی،درخواستگزر کی جانب سے 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کی استدعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف احتیار کیا گیا کہ عمران خان نے 100 کروڑ رشوت دینے کا جھوٹا الزام لگایا،درخواستگزر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے شہباز شریف پر بے بنیاد الزام لگائے اور دھرنے کو ختم کرنے کے لئے رشوت کی پیشکش بھی کی،اس طر ح کے بیانات عمران خان دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی شہرت متاثر ہو ئی، ن لیگ کو بدنام کرنے کاور ان کی سیاسی شاخ کوعمران خان نے بہت متاثر کیا ہے، درخواستگرز نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو10 کروڑ ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔