ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور نے دنیا کو ہرا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا

 Lahore Pollution, City42, Air Quality Index, Lahore pollution, Smog
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سردی کا ابھی آغاز ہوا ہے اور لاہور میں آلودگی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ شہری حیران ہیں کہ جب سردی بڑھے گی تب کیا حال ہو گا۔

فضائی آلودگی  کا وبال لاہور شہر پر سارا سال مسلط رہتا ہے لیکن سردی کے موسم میں اس کا ذکر زیادہ ہونے لگتا ہے کیونکہ دھند کے ساتھ اب سموگ کا دم چھلا لگا دیا جاتا ہے اور سموگ  کی موجودگی میں فضا کی آلودگی آنکھوں سے نظر آنے لگتی ہے۔

لاہور میں ابھی سموگ نمایاں نہیں لیکن ائیر کوالٹی انڈیکس بتا رہے ہیں کہ لاہور دنیا کے تمام  آلودہ شہروں میں سرفہرست آ چکا ہے۔
شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔
شہرکی ایئرکوالٹی آج بدھ کی شام  269 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کی آب وہواانتہائی مضرصحت قرار دی جا رہی ہے۔
فضامیں معلق باریک ذرات پی ایم2.5کی مقدار190.5مائیکروگرام فی مکعب میٹرہوگئی ہے۔ 
لاہورآلودگی میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ اوکےمقررمعیارسےکئی گنازیادہ آگےنکل گیا ہے۔ 
شہرمیں آلودگی کی تمام وجوہات وہی ہیں جو ایک سال پہلے تھیں۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کل پنجاب بھر میں اور واہگے پار پرلے پنجاب میں بھی کہیں بھی فصلوں کی باقیات نہیں جلائی جا رہیں۔ 
صنعتی اخراج، سڑکوں پر جنم لینے والا دھواں اور تعمیراتی کاموں سےاٹھنےوالی گرد  آلودگی کے نمایاں فیکٹر ہیں جب کہ  سڑکوں، گلیوں میں ہمہ وقت موجود رہنے والا گرد و غبار بھی ایک اہم فیکٹر ہے۔ 
ساری آلودگی دھندکیساتھ  مل کر  خطرناک شکل اختیارکرلیتی ہے۔ ماہرین بتا رہے ہیں کہ سردی بڑھنے کے ساتھ دھند آئے گی تو آلودگی سموگ کی شکل اختیار کر کے زیادہ نقصان پہنچائے گی۔